خیبر پختونخوا
ضمنی انتخابات، خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان شوکت یوسفزئی اپنے عہدے سے مستعفی
پی کے 23 شانگلہ سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار شوکت یوسفزئی نے آج اپنا استعفی وزیراعلی کو ارسال کر دیا اور کہا کہ غیرجانبدارانہ اور شفاف انتخابات یقینی بنانے کیلئے انہوں نے یہ اقدام کیا ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان شوکت یوسفزئی ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔
شوکت یوسفزئی نے آج اپنا استعفی وزیراعلی کو ارسال کر دیا اور کہا کہ غیرجانبدارانہ اور شفاف انتخابات یقینی بنانے کیلئے انہوں نے یہ اقدام کیا ہے۔
واضح رہے کہ پی کے 23 شانگلہ سے شوکت یوسفزئی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ہیں۔
یہ بھی یاد رہے کہ عام انتخابات میں پی کے 23 شانگلہ سے شوکت یوسفزئی نے کامیابی حاصل کی تھی تاہم خواتین ووٹرز کی کم شرح کے باعث الیکشن کمیشن نے حلقہ کے انتخابی نتائج کاالعدم قرار دیے تھے۔
الیکشن کمیشن کے احکامات کی روشنی میں پی کے 23 شانگلہ میں 10 ستمبر کو ضمنی انتخابات ہوں گے۔