خیبر پختونخوا

نوشہرہ میں چھ سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

نوشہرہ کینت سرکل انچارج اویس شفیق کے مطابق ہسپتال کورونہ کے رہائشی نصراللہ نے تھانے میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ عید کے دوسرے دن ان کی چھ سالہ بیٹی گھر سے باہر نکلی جہاں پولیس اہلکاران حضران خان اور زبیر خان نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

نوشہرہ کے علاقے خویشکی پایان ہسپتال کورونہ میں ایک چھ سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کیخلاف مقامی لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے گزشتہ روز چارسدہ نوشہرہ روڈ کو بھی ٹریفک کیلئے بند کر دیا تھا اور مطالبہ کیا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقوعے کی ایف آئی آر درج کی جائے۔

بعدازاں خویشکی پولیس چوکی کے انچارج اور پولیس کے دیگر اعلی حکام کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

نوشہرہ کینت سرکل انچارج اویس شفیق کے مطابق ہسپتال کورونہ کے رہائشی نصراللہ نے تھانے میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ عید کے دوسرے دن ان کی چھ سالہ بیٹی گھر سے باہر نکلی جہاں پولیس اہلکاران حضران خان اور زبیر خان نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق زیادتی کے بعد بچی کو گلی میں پھینک کر ملزمان فرار ہو گئے تھے جس کے بعد مقامی لوگوں نے بچی کو ہسپتال منتقل کیا۔

انچارج کا کہنا تھا کہ میڈیکل رپورٹ سے بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوئی جس کے بعد ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے شروع کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ بچی  کے والد اول تو تھانے میں رپورٹ درج کرانا ہی نہیں چاہ  رہے تھے اور خود ہی ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کرتے رہے جس کی وجہ سے ایف آئی آر دیر سے درج کی گئی۔

دوسری جانب ہسپتال میں ایک میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا جس کا آج اجلاس بلایا گیا تھا جس میں بچی کے ڈی این اے نمونے حاصل کرے یاا نہ کرنے کے حوالے سے فیصلہ کیا جانا تھاا۔

متاثرہ بچی کے والد کا کہنا تھا کہ ملزمان ان کے قریبی رشتہ دار ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو جد گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے اور ان کی بیٹی کو انصاف فراہم کیا جائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button