خیبر پختونخوا

چارسدہ میں 12 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کی ناکام کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

سرڈھیری پولیس کے مطابق گل رحمان نامی شخص نے تھانے میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ حضرت علی نامی ملزم نے اس کے بچے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کی تاہم مقامی لوگوں کی مداخلت پر وہ ناکام اور موقع سے فرار ہوا۔

چارسدہ کے علاقے سرڈھیری میں ایک 12 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کی ناکام کوشش کرنے والا ملزم دھر لیا گیا۔

سرڈھیری پولیس کے مطابق گل رحمان نامی شخص نے تھانے میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ حضرت علی نامی ملزم نے اس کے بچے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کی تاہم مقامی لوگوں کی مداخلت پر وہ ناکام اور موقع سے فرار ہوا۔

پولیس کے مطابق تھانے میں رپورٹ درج کرنے کے بعد ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی اور ایک گھنٹے کے اندر اندر اسے پابند سلاسل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم اپنے جرم کا اعتراف کر چکا ہے جبکہ اس کیخلاف چائلڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button