خیبر پختونخوا

لکی مروت میں سکول طلبہ پر فائرنگ، ایک بچہ جاں بحق

فائرنگ سے 12 سالہ ذاکر اللہ موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ 10 سالہ حبیب اللہ شدید زخمی ہو گیا۔زخمی حبیب اللہ کو حالت نازک ہونے پر بنوں ہسپتال ریفر کر دیا گیا ۔دونوں بچے آپس میں رشتہ دار ہیں۔

لکی مروت میں سکول سے چھٹی کے بعد گھر جانے والےبچوں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک بچہ موقعہ پر جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ تجوڑی کی حدود  دلاکی حرامہ تالہ میں اس وقت پیش آیا جب سرکاری سکول کے تیسری جماعت کے دو طالب علم چھٹی کے بعد گھر جارہے تھے کہ اس دوران  تین مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کی۔

فائرنگ سے 12 سالہ ذاکر اللہ موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ 10 سالہ حبیب اللہ شدید زخمی ہو گیا۔زخمی حبیب اللہ کو حالت نازک ہونے پر بنوں ہسپتال ریفر کر دیا گیا ۔دونوں بچے آپس میں رشتہ دار ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کے خاندان اور ملزموں کے درمیان خاندانی دشمنی چلی آرہی ہے اور چند دن پہلے ملزموں کے خاندان والوں نے نے بچوں کو گلی سے گزرنے سے منع کیا تھا تاہم بچے حسب روایت اسی گلی سے گھر جا رہے کہ ان نوجوانوں نے ان پر فائرنگ کر دی۔

پولیس نے بلقیاز،کامران اور سیرامین کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button