خیبر پختونخوا

کرنسی مارکیٹ کے تاجروں کا احتجاج

پشاور ( ٹی این این) چوک یادگار میں ہندی کے کاربار سے وابستہ تاجروں نے ایف آئی اے اور مقامی پولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں شریک کرنسی سرافہ بازار ایسوسی ایشن کے عہدیدارون کا کہناتھاکہ وہ برسوں سے یہی کاروبار کررہے ہیں ، حکومت سکیورٹی کی آڑ میں عوام سے روزگار چھین رہی ہے۔
مظاہرین نے کہا کہ ایف آئی اے آئے روز ہنڈی کے کاروبار سے وابستہ افراد کو گرفتار کرکے ان کیخلاف جعلی مقدمات درج کراتے ہیں ، ایف آئی اے اور مقامی پولیس کی غنڈہ گردی کی وجہ سے کرنسی کے تاجروں میں بے چینی پائی جاتی ہے۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت ہنڈی کے کاروبار کرنے والوں تاجروں کو لائسنس دئیے جائے تاکہ وہ اپنے کاروبار جاری رکھ سکیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button