خیبر پختونخوا

سوائن فلو پشاور پہنچ گیا، 32 مشتبہ مریض ہسپتالوں میں داخل

پشاور(ٹی این این) صوابی کے بعد سوائن فلو پشاور بھی پہنچ گیا جس کے نتیجے میں شہر کے دو بڑے ہسپتالوں ایل آر ایچ اور خیبر ٹیچنگ میں 32 افراد کو سوائن فلو کے شبہ میں داخل کرایا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق تقریبا ایک ماہ قبل انفلوئنزہ ایچ ون نائن ون کے پھیلنے کی وجہ سے ضلع صوابی کے ہسپتالوں میں73افراد کو داخل کرایا گیاتھا۔اب یہ وائرس پشاور پہنچ گیا ہے اور اس سے متاثر ہونیوالے افراد کی تعداد32ہوگئی ہے
محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ یہ سوائن فلو نہیں بلکہ وائرل انفلوئنزہ ہے جو کہ موسم کی وجہ سے پھیلتا ہے اور اس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں البتہ احتیاط ضروری ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button