خیبر پختونخوا

ایک سالہ بچے میں پولیو وائر کی تصدیق

پشاور(ٹی این این ) ٹاؤن ٹو پشاور کے ایک سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد پشاور میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد گیارہ جبکہ صوبہ بھر میں متاثرہ بچوں کی تعداد16ہوگئی ہے ۔
محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ ٹاؤن ٹو کے یونین کونسل نحقی کے شکر پورہ گاؤں کے باشندے عالم زیب کے بارہ ماہ کے بیٹے محمد مغاذ سے گزشتہ سال2015ء کو پولیو کے شک میں خون کا نمونہ لیا گیا تھا جس کو تجزئیے کیلئے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد ارسال کردیا گیا تھا جہاں سے موصولہ رپورٹ میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ بچے کے والد نے اپنے بچے کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا تھا اور ہر دفعہ کی مہم کے دوران پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون نہیں کیا تھا نئے کیس کے بعد سال2015ء کے پولیو کیسوں کی تعداد ملک بھر میں53ہوگئی ہے جس میں پشاور کے گیارہ اور دوسرے اضلاع کے پانچ بچے شامل ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button