خیبر پختونخوا

حیات آباد میں تین روزہ ہنر میلہ شروع

پشاور(ٹی این این) ٹوورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کے زیراہتمام صوبائی ثقافت کے فروغ اور اسکی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے تین روزہ ہنر میلہ پی آئی اے پلانی ٹیرئم حیات آباد پشاور میں شروع ہو گیا
میلے میں صوبہ کی ہنر مند خواتین اپنی محنت کی بدولت اپنے ہاتھوں سے بنی صوبائی ثقافت کی اشیاء کی نمائش کررہی ہیں ، تین روزہ میلے میں مختلف اقسام کے سٹالز بھی لگائے جائینگے جس میں ہنڈی کرافٹ ، بنوں شاہی خادی ، دستکاری سٹال ، پشاوری ٹوپی ، موم سے بنی پینٹنگ ، دھات کا کام ، لکڑی سے بنی اشیاء کی نمائش ، ستار سازی ، آرٹ کا کام ، خطاطی ، گندھارا آرٹ ، دروزا چپل ، چترالی پٹی کی بنی ٹوپی ، چادر ، واسکٹ اور دیگر اشیاء ، چارسدہ چپل ، میزارے کا کام ، کاراوا کی نمائش ، سرخہ ، دنداس ، پارونے ، مٹی کے برتن ، لوہار ، ہزارہ جستی شال ،موتی کے کام سمیت صوبہ کی مشہور ثقافتی خوراک کے سٹالز جن میں چپلی کباب ، بریانی و دیگر شامل ہیں ۔
میلہ میں فیشن شوز ، کنسرٹ ، خوراک کے مقابلے اور بچوں کیلئے کڈز پلے ائیریا بھی رکھا گیا ہے جس سے آنے والی فیمیلز اپنے بچوں کے ساتھ خوب لطف اندوز ہو سکیں، تین روز ہنر میلہ 17جنوری کو اختتام پذیر ہو گا ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button