خیبر پختونخوا

پشاور یونیورسٹی میں پاک چین راہداری منصوبے بارے سیمینار

پشاور یونیورسٹی میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے متعلق سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس سیمینار میں سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر، سردار حسین بابک، اور بھاری تعداد میں طلبا نے شرکت کی۔ غیر سرکاری تنظیم ہوپ ویلفئیر ڈویلیپمنٹ ارگنائزیشن کی جانب سے اہتمام کیا گیا یہ سیمینار یونیورسٹی کے پیوٹا ہال میں ہوا۔ سیمینار کا مقصد طلبا اور عوام میں پاک چین اکنامک کوریڈور سے متعلق شعور اجاگر کرنا تھا۔ سیمینار میں بتایا گیا کہ اس منصوبے میں شامل خیبرپختونخوا کے حصے کے ترقیاتی کام وفاقی حکومت پنجاب منتقل کررہی ہے۔ سیمینار سے مخاطب سپیکر اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اگر صوبے کو انصاف نہ ملا تو ان کی جانب سے فروری میں تحریک چلائی جائیگی اس علاقے کی ترقی کی وجہ سے پورے ملک میں امن ہوگا۔ جب خیبرپختونخوا میں روزگار شروع ہوگا، کارخانے لگینگے اور جوانوں کو تعلیم ملے گا اور ان کو روزگار کے موقع دستیاب ہونگے تب یہاں پر امن قایم ہوگا اور ایک نیا پاکستان بنے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button