خیبر پختونخوا
عمرا خان اپنی بیوی، بچوں کا قاتل ہے: پولیس

پشاور میں ایک شخص نے اپنی بیوی اور تین بچوں کو کلہاڑی سے وار کرکے ماردیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کو بعد از دوپہر پہاڑی پورہ میں رونما ہوا جہاں عمرا خان نامی شخص نے اپنی گھر والی، اور تین بچوں کو کلہاڑی سے وار کرکے سفاکی سے قتل کردیا ہے۔
مرنے والے بچوں میں پانچ سال کی گل مینہ، چھ سال کی آمنہ اور چھ سال کا بیٹا وقاص شامل ہے۔ پولیس نے عمران خان اور اسکے بات کے خلاف مقدمہ درج کردیا ہے اور انکی گرفتاری کا عمل تیز کردیا ہے۔عمرا خان کے اس اقدام کی وجہ ابھی تک معلوم نہ ہوسکی۔