خیبر پختونخوا

سینکڑوں متاثرین زلزلہ کا امداد نہ ملنے پر احتجاج

ضلع شانگله میں زلزلے سے متاثرہ افراد نے امداد نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ گزشتہ روزہ سینکڑوں مظاہرین نے ضلعی ہیڈکوارٹر الپوری مین چوک اور پورن مظاہروں کے دوران ضلعی انتظامیہ کے منتخب نمائندوں کے خلاف نعرے لگائیں۔ ان مظاہرین کا کہنا تھا کہ ابھی تک نہ تو ان کو خیمے ملے ہیں اور نہ ہی امدادی رقوم کے چیک۔ متاثرین نے الزام لگایا کہ پٹواری امدادی خوراک اور چیکوں کے تقسیم میں اقربا پروری کرتے ہیں اور مستحق افراد تاحال امداد سے محروم ہیں۔ واضح رہے کہ شانگلہ میں ابھی تک دس جعلی متاثرین پکڑۓ گئے ہیں جنہوں نے دھوکہ دہی سے امداد حاصل کی تھی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button