خیبر پختونخوا

عام آدمی کی شکایت پر ایس ایچ او بڈھ بیر سمیت 7 پولیس اہلکار معطل

خیبر پختونخوا کے پولیس آئی جی ناصر خان درانی نے عام آدمی کی شکایت پر بڈھ بیر پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او سمیت سات پولیس اہلکاروں کو معطل کیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ بڈھبیر کے ایس ایچ او عباد وزیر اور دیگر عملے پر بے گناہ ٹرک ڈرائیور کی گرفتاری اور اس پر تشدد کا الزام ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈرائیور پر زیادہ تششد کی وجہ سے اسکی ایک آنکھ کی بصارت چلی گئی ہے۔ پولیس کا یہ بھی کہا نے کہ معطل اہلکاروں پر ٹرک ڈرائیور اور اسکے مالک سے رشوت لینے کا بھی الزام ہے۔ معطل ہونے والے دیگر اہلکاروں میں محرر شاہد، ایڈیشن؛ محرر احسان شاہ، ہیڈ کانسٹیبل قاسم، مدد محرر ارشاد موبائل ڈرائیور خوشدل اور ہیڈ کانسٹیبل واحد شامل ہیں۔ ان کے خلاف قانونی چارہ گوئی کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button