خیبر پختونخوا

تعلیمی اداروں کی نجکاری مسترد : بنوں اساتذہ کا احتجاج

بنوں(ٹی این این ) صوبائی حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کی نجکاری کیخلاف گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بنوں کے اساتذہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
مظاہرے میں طلباء کے علاوہ میران شاہ اور میرعلی کالجوں کے اساتذہ نے بھی شرکت کی۔ مظاہرے میں شریک اساتذہ کا کہناتھاکہ نجکاری سے اساتذہ اور طلبہ پر براہ راست اثرات مرتب ہونگے جبکہ تعلیمی اداروں کی کارکردگی بھی متاثر ہوگی۔ نجکاری غریب طلبہ سے تعلیم کے مواقع چھینے کے مترادف ہے۔
اس موقع پر پروفیسر ہاشم خان نے کہا کہ صوبائی حکومت نجکاری کے نام پر تعلیمی اداروں میں تجربے بند کریں کیونکہ صوبے میں پہلے سے ہی تعلیم نہ ہونے کے برابر ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button