خیبر پختونخوا

خیبر میڈیکل کالج میں احتجاجی مظاہرہ

پشاور (ٹی این این) پروجیکٹر پر فلم دیکھنے کے معاملے پر خیبرمیڈیکل کالج کے طلباء کو نوٹس جاری کیاگیا ہے جس پر میڈیکل کے طلباء نے خیبر میڈیکل کالج میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔
مظاہرین کا کہناتھاکہ کچھ روز قبل ایک طلباء تنظیم کی جانب سے انہیں ہاسٹل کے اندر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی تاہم کیمپس اور خیبر میڈیکل کالج انتظامیہ نے طلباء تنظیم کے غنڈہ گردی کا نوٹس لینے کی نجائے میڈیکل فائنل ائیر کے چار طلباء کو نوٹسز جاری کردئیے اور اب ان طلباء کو نامعلوم نمبروں سے بھی دھمکی امیز ایس ایم ایس موصول ہورہے ہیں جس کی وجہ سے میڈیکل کالج کے دیگر طلباء میں بھی بے چینی پھیل گئی ۔
مظاہرین نے یونیورسٹی کیمپس اور کے ایم سی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ہاسٹل میں گھس کر طلباء کو زد و کوب کرنے والے طلباء تنظیم کیخلاف کارروائی کی جائے اور میڈیکل کے طلباء کو جاری کردہ نوٹس واپس لئے جائے ۔
اس معاملے پر کے ایم سی پر پرنسپل ڈاکٹر اعجاز سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم انہوں نے فون نہیں اٹھایا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button