خیبر پختونخوا

ہسپتالوں کی مرمت کے لئے سات ارب اسی کروڑ روپے کی منظوری

 

خيبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے چودہ ضلعی ہسپتالوں کی مرمت اور نئے ڈاکٹرز اور نرسز کی بھرتیوں کے لئے سات ارب اسی کروڑ روپے کے پیکج کا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ روز سیکرٹیریٹ میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی سربراہی محکمہ صحت کا اجلاس ہوا جس میں پیجک کی منظوری دی گئی ہے جس کے تحت ایک ہزار سے زائد نرسز بھرتی کئے جائینگے اور دور افتاد علاقوں میں ڈاکٹرز کو مراعات بھی دئے جائینگے۔  صوبائی حکومت کے بیان کے مطابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے ضلعی ھسپتالوں کے انتظامی مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کے لئے ہاسپٹل مینیجمنٹ بورڈز اور پرائمری ہیلتھ کئیر ہسپتالوں میں پی ایچ سی مینیجمنٹ کے نام سے کمیٹیاں تشکیل دینے کی بھی ہدایات جاری کی ہے جن سالانہ فنڈز جاری کئے جائینگے۔ خیال رہے کہ خیبر پختونخوا کے کوہستان، تورغر، اور چترال سمیت کئی دور افتاد ضلعوں میں ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف کی شدید کمی ہے جسکے لئے صوبائی حکومت نے ان اضلاع میں ڈیوٹی کرنے والوں کئ تنخواہ تین گنا کرنے کے ساتھ دیگر مراعات کا بھی اعلان کیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button