خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا ایپکس کمیٹی کا اجلاس، متاثرین کی واپسی کا جائزہ

خیبرپختونخوا کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو پشاور میں منعقد ہوا جس میں قبائلی علاقوں کی صورتحال اور ان علاقوں سے بے گھر متاثرین کی واپسی کے دوسرے مرحلے کا جائزہ لیا گیا۔ گورنر ہاؤس میں سردار مہتاب احمد خان کی سربراہی میں ہونے والے اس اجلاس میں صوبے کے وزیر اعلٰی پرویز خٹک، کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل ہدایت الرحمٰن، کور کمانڈر راولپنڈی، وزیر اعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ پولیس حکام اور دیگر اعلٰی افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں شاہراہ قراقرم کے تحفظ اور قبائلی علاقوں میں ہونے والے فوجی اپریشن سے بے گھر ہون والے قبائلی متاثرین کی بحالی کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے گورنر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عوام اور فوج ایک ہیں اور بہت جلد ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button