خیبر پختونخوا
اقتصادی راہداری بارے طلبا تنظیموں کی آل پارٹیز کانفرنس

پشاور کے مختلف طلبا تنظیموں نے پاک چین اقتصادی راہداری روٹ سے متعلق آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا ہے۔ جمعرات کو ارباب روڈ پر جمیعت طلبہ اسلام کی جانب سے بلائے گئے آل پارٹیز کانفرنس میں طلبا تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر طلبا تنظیموں کے رہنماؤں کا وفاق کی جانب سے مغربی روٹ میں مبینہ تبدیلی کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مغربی روٹ پر فوری طور پر کام شروع کیا جائے اور اس روٹ پر سڑک کے ساتھ ساتھ ریلوے ٹریک، کارخانے، گیس پائپ اور بجلی لائن سمیت دیگر صنعتی منصوبوں پر بھی کام شروع کیا جائے۔ ان رہنماؤں کا یہ بھی کہنا تھا کہ وفاق کو چاہئے کہ اس منصوبے بارے خیبرپختونخوا اولسی تحریک کے تحفظات ختم کرے ورنہ یہ احتجاج پر مجبور ہوجائنگے۔