خیبر پختونخوا
خیبر پختونخوا میں کینسر کے مفت اعلاج کیلئے فنڈز منظور

پشاور (ٹی این این ) خیبر پختونخوا حکومت نے کینسر کے مریضوں کو مفت علاج فراہم کرنے کیلئے ایک ارب 21کروڑ روپے فنڈزکی منظور دیدی ہے۔
محکمہ صحت کے حکام کے مطابق اس وقت صوبے کے مختلف ہسپتال میں کینسر کے چار سو 45مریض رجسٹر ڈ تھے ۔
فنڈز منظور کے بعد 180مزید مریض شامل کئے گئے ۔
حکام کا کہناہے کہ ان پیسوں سے کینسر کے مرض میں مبتلا مریضوں کیلئے مہنگے ادویات خریدی جائیگی جو ان مریضوں کو مفت فراہم کی جائیگی۔