خیبر پختونخوا

شہدائے پولیس: تیرہ جانشینوں کو ASI کے عہدے پر تعیات کیا گیا

بدھ کو شہدائے پولیس ڈیرہ اسماعیل خان کی یاد میں ایک پر وقار تقریب کا انعقا د کیا گیا جس میں ڈیرہ اسماعیل خان کے معززین  کے ساتھ پولیس شہداء کےبچوں اور   ورثاء نے خصوصی طور پر شرکت کی۔  تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی انسپکڑ جنرل آف پولیس ڈیرہ اسماعیل خان رینج جناب عبد الغفور آفریدی تھے  اس کے علاوہ ضلعی سطح کے اآفسران  ڈی پی او ڈیرہ ربنواز خان و ایس ایس پی ایف آر پی سید حشمت علی زیدی اور   ڈی ایس پی صاحبان شریک ہوئے۔مہمان خصوصی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے پولیس کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اُن کی قربانیوں کے طفیل آج پھر سے ڈیرہ اسماعیل خان امن کا گہوارہ بناہے ۔مزید برآں کہا کہ ظاہری طور پر شہدائے پولیس ہم میں موجود نہیں لیکن اُن کی دی ہوئی قربانیاں ہر موقع پر یاد رکھی جائیں گی ۔تقریب کا مقصد شہدائے پولیس کی قربانیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اُن کے بھائیوں اور بیٹوں کو محکمہ پولیس میں ڈائریکٹ بطور ASIبھرتی کرنے کے آرڈر تقسیم کرنا تھا ۔

مہمان خصوصی نے جانشین شہداء کو اپنے دست مبارک سے بطورASIکے آرڈر جاری کئے اور اُنہیں اپنے منصب سے جانفشانی کے ساتھ وفا کرنے کی ہدایات کیں ۔تقریب میں 13جانشین شہداء کو محکمہ پولیس میں بطور  ASI  آرڈر جاری کئے گئے جس کے بعد شہداء کے بچوں اورورثاء نے  انسپکٹر جنرل آف پولیس صوبہ خیبر پختونخواہ جناب ناصر خان درانی  اور DIGڈیرہ جناب عبد الغفور آفریدی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے والد اور بھائی اس ملک میں امن لانے کی مد میں شہید ہوئے اور اُن کی شہادت کے بعد محکمہ پولیس نے ہر موقع پر ہماری مدد کی اور  یاد رکھا ۔تقریب کے آخر میں ملک میں امن و سلامتی کیلئے دُعا کی گئی ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button