خیبر پختونخوا

پشاور: ایگریکلچر یونیورسٹی کی دسویں کانووکیشن تقریب، گورنر کی شرکت

پشاور  زرعی یونیورسٹی  کی  دسویں  کانووکیشن  تقریب بدھ کو انجام پائی جسمیں گورنر خیبر پختونخوا مہمان خصوصی تھے۔ لائبریری ہال میں ہونے والے اس تقریب میں گورنر سردار مہتاب احمد خان نے فارغ ہونے طلبا میں میڈلز اور اسناد تقسیم کئے۔ اس کانووکیشن میں تئیس شعبوں اور پانچ فیکلٹیوں کے تین سو چالیس طلبا میں اسناد تقسیم کئے گئے جن میں چوبیس پی ایچ ڈی ڈاکٹران بھی شامل تھے۔اسکے علاوہ اڑسٹھ ٹاپ پوزیشن لینے طلبا میں گورنر نے گولڈ میڈلز تقسیم کئے۔

ٹی این این سے بات کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کرنے والے ان طلبا کا کہنا تھا میں بہت زیادہ خوش ہوں او خدا کی بہت شکر گزار ہوں۔ میں نیوٹریشن میں گریجویٹ ہوں اور اس میں آگے جانا چاہتی ہوں اور عوام میں خوراک سے متعلق شعور کو اجاگر کرنا چاہتی ہوں۔ اس موقع پر ثبینہ مبارک نے بھی اپنی خوشی ٹی این این کے ساتھ شئیر کی اور کہا کہ باٹنی میں ماسٹر کی ڈگری ٹاپ پوزیشن میں پاس کی ہے اور اسکا سارا کریڈت اس نے اپنی ماں کو دیا جسکی دعاؤں سے اس نے یہ مقام حاصل کیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button