خیبر پختونخوا
مردان: گھریلو ناچاقی پر محمد صادق نے خاندان کے چار افراد کو گولیوں سے چلنی کردیا

مردان میں گھریلو چپقلش پر تین خواتین سمیت چار افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی صبح ظامن آباد میں پیش آیا جہاں محمد صادق نے گھریلو ناچاقی پر بیوی، بیٹی حرا، سالا قاسم خان اور اسکی زوجہ کو فائرنگ کرکے ان کی جان لےلی۔ پولیس نے ملزم کے خالف مقدمہ درج کردیا ہے اور گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کئے ہیں۔