خیبر پختونخوا

نئے بلدیاتی نظام میں ارکان اسمبلی کے فنڈز ناظمین سے بھی کم ہوں گے۔ عنایت اللہ

خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر اور جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ ناظمین کو ترقیافتہ ممالک کی طرز پر اختیارات اور وسائل سے لیس کیا جا رہا ہے۔ اپنے دفتر بلدیات سیکرٹریٹ پشاور میں ضلع ناظمین کے وفد سے بات چیت کر تےہوئے سینئیر وزیر کا کہنا تھا کہ ضلع و تحصیل ناظمین کے فنڈز ارکان صوبائی اسمبلی سے کئی زیادہ ہوں گے نئے پولیس آرڈر کے تحت تیس تا پینتیس تربیت یافتہ پولیس کمانڈو فورس کا سپیشل سکواڈ بھی ہر ضلع اور تحصیل کی سطح پر ناظمین کے احکامات کے تابع ہو گا جن سے تجاوزات کے خاتمے اور قانون کی پاسداری میں مدد لی جاے گی ۔ اس اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ ودیہی ترقی سید جمال الدین شاہ،سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ سید ظفر علی شاہ،ڈائریکٹر جنرل بلدیات عادل صدیق اور دیگر اعلیٰ حکام نے سمیت صوبے کے تمام اضلاع سے آمدہ ناظمین نے شرکت کی۔  ناظمین نے اس موقع پر سینئر وزیر کو اپنے انفرادی اور اجتماعی مسائل اور سرکاری فرائض کی انجام دہی میں حائل  مشکلات سے آگاہ کیا

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button