خیبر پختونخوا

بنوں میں سٹوڈنٹس ٹیلنٹ ایوارڈتقریب کا انعقاد

بنوں (ٹی این این) بنوں کے گورنمنٹ ہائی سکول غلام جان بکاخیل وزیر میں سٹوڈنٹس ٹیلنٹ ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی جس کا مقصد علاقے م یں تعلیمی ماحول کو فروغ دینا ہے۔ تقریب میں طلباء اور اساتذہ سمیت علاقہ مشران نے شرکت کی۔
اس موقع پر طلباء نے مختلف عنوان پر تقاریر کیں‘ نظمیں اور خاکے پیش کئے جبکہ علاقہ مشران اور مہمانوں نے موجودہ صورتحال میں تعلیم کی اہمیت پر زور دیا۔پروگرام کے آخر میں پوزیشن ہولڈر طلباء میں انعامات تقسیم کئے۔ انعام حاصل کرنے والوں میں شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز بھی شامل تھے۔
طلباء کا کہناتھاکہ ان کے لئے خوشی کا دن ہے کیونکہ انہوں نے جو محنت کی تھی اس کا صلہ آج انہیں مل گیا ہے ، وہ مستقبل میں زیادہ محنت اور لگن کے ساتھ تعلیم حاصل کرینگے۔
گورنمنٹ ہائی سکول بکاخیل کے پرنسپل مشرف خان نے بتایاکہ بکاخیل تعلیمی میدان میں بہت پیچھے رہ گئے ہیں۔ اگر سرکاری تعلیمی اداروں میں ایسے سرگرمیوں کو فروغ دینے سے تعلیمی کلچر کو فروغ ملے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button