خیبر پختونخوا
نوشہرہ: ہیڈ مسٹریس سے سکول فنڈ سے بٹوری ہوئی رقم برآمد

نوشہرہ میں محکمہ اینٹی کرپشن نے پرائمری سکول کے ہیڈ مسٹریس سے سکول فنڈ سے بٹوری ہوئی ساڑھے گیارہ لاکھ روپے کی رقم واپس لیکر قومی خزانے میں جمع کرادی ہے جبکہ ہیڈ مسٹریس کو معطل کیا گیا ہے۔
اینٹی کرپشن ڈائریکٹر نوابزادہ ضیااللہ طورو کا کہن ہے کہ معراج بالا کے رہائشیوں کی جانب سے شکایات ملی کہ پرائمری سکول ہیڈ مسٹریس نے پی ٹی سی فنڈ سے پیسے چوری کئے ہیں جس کے بعد متعلقہ ہیڈ مسٹریس کے خلاف انکوائری شروع کی گئی اور ثبوت ملنے پر اسے معطل کیا گیا۔