خیبر پختونخوا

چارسدہ میں چھت اور دیواریں گھرنے سے تین جاں بحق

چارسدہ میں شدید بارشوں کی وجہ سے تحصیل تنگی اور مندنی میں مکانات کی چھتیں گرنے سے بچی اور خاتون سمیت تین افراد جاں بحق اور دو خواتین زخمی ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق پہلا واقع انذر کلی میں پیش آیا جہاں ابراہیم نامی شخص کے گھر کی دیوار گر گئی جس میں اس کی بیٹی جاں بحق اور بیوی زخمی ہوگئی۔ شوڈاگ کے علاقے میں مکان کی چھت گرنے سے ایک خاتون جاں بحق او ایک زخمی ہوئی ۔ مقامی لوگوں کے مطابق کوچی کلی میں گھر میں چھت گرنے سے رشید نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button