خیبر پختونخواکھیل

قیوم سٹیڈیم کی تزئیں و آرائش کے منصوبے کا افتتاح

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے1 کروڑ64 لاکھ روپے کی خطیر رقم سے قیوم سٹیڈیم پشاورکے انفراسٹرکچر کی بحالی ،خوبصورتی اورتزئین اورآرائش کے کاموں پر خرچ کی جارہی ہیں تاکہ نوجوانوں مثبت سرگرمیوں کے لئے آراستہ کیاجاسکے۔ جمعہ کے روز قیو م سٹیڈیم پشاورکی خوبصورتی اورانفرسٹرکچر کے منصوبے کی افتتاح کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل ،ثقافت ،موزیم اور امورنوجوانان محمودخان کا کہناتھاکہ کھیل کی سرگرمیوں سے نئی نسل میں فکری اورجسمانی صلاحیتیں اجاگر ہوتی ہیں اس لئے موجودہ صوبائی حکومت نوجوان نسل کو اعلیٰ اورعصری علوم سے روشان کرنے کے ساتھ ساتھ جسمانی نشونما ں کے لئے کھیل کود اورسیر وتفریح کے مواقع فراہم کرنے کے لئے بھی کوشاں ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبے میں تین نئے سکواش کورٹس بنائے جا رہے ہیں ۔قبل ازایں صوبائی وزیر کھیل محمود خان نے تختی کی نقاب کشائی کرکے قیو م سٹیڈیم پشاورمیں خوبصورتی اورانفرسٹرکچر کے تعمیراتی کاموں کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button