خیبر پختونخوا

پختونخوا کے مختلف علاقوں میں مکانات منہدم ہونے کے واقعات میں 5 بچے جان بحق

باجوڑ، چارسدہ، صوابی اور مردان میں بارش کی وجہ سے گھروں کے منہدم ہونے کے واقعات میں پانچ بچے جاں بحق جبکہ کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تحصیل ماموند کے علاقہ بدان کے لوگوں کا کہنا ہے کہ جمعرات کو تیز بارش کی وجہ سے عبدالقیوم نامی شخص کے گھر کا برآمدہ گرنے سے ان کے آٹھ سالہ اور چار سالہ دو بیٹے جاں بحق جبکہ ایک سولہ سالہ جوان بیٹا زخمی ہوا ہے۔ جاں بحق اور زخمی افراد کو مقامی لوگوں نے اپنے مدد آپ کے تحت ملبے سے نکال کر ہسپتال پہنچایا ہے۔

گزشتہ روز چارسدہ، تخت بھائی اور صوابی میں بھی تین گھروں کے چھت گرنے سے تین بچے جاں بحق جبکہ ایک خاتون اور مزید چھ بچے زخمی ہوگئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملاکنڈ، ہزارہ، مردان اور پشاور ڈویژن کے ساتھ ساتھ فاٹا کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button