خیبر پختونخوا

چارسدہ : انٹی کرپشن کا سرکاری گودام سے 91 من ایکسپائر گندم برآمد

 

ضلع چارسدہ کے اینٹی کرشن محکمہ نے سرکاری گودام سے 91 من ایکسپائر گندم برآمد کرکے ضلعی فوڈ کنٹرولر سمیت چار افراد کو جیل بھیج دیا ہے۔

اینٹی کرپشن اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہ حس خان کے مطابق کچھ عرصہ قبل لوئر دیر کے علاقہ تیمرگرہ میں خراب گندم برآمد کرنے پر آڈٹ کے دوران انہیں معلوم ہوا کہ بنوں سے چارسدہ اور دیگر اضلاع میں ناقص گندم کی سپلائی کی جاتی ہے جس کے بعد انہوں چارسدہ فوڈ کنٹرولر کو گندم خریداری سے قبل معائینے کے احکامات جاری کئے تھے جبکہ متعقلہ محکمہ نے یہ گندم بغیر کسی معائنے کے خرید کر گودام میں رکھ دیا جس میں سے چودہ سو ٹن گندم آٹے کیلئے مختلف مِلوں میں بھیج دیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا مزید کہنا ہے کہ لیبارٹری میں متعقلہ گندم کے غیرمعیاری ثابت ہونے کے بعد ہی فوڈ کنٹرولر نواب خان، گودام کنٹرولر، انسپکٹر اور کلرک کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button