خیبر پختونخوا

نوشہرہ: ڈاکؤں کا نیا حربہ، آنکھوں میں مرچ ڈال کر صراف کو لوٹ لیا

نوشہرہ کینٹ بازار میں ڈاکونے صراف کی انکھوں میں مرچیں ڈال کر تیرا ہ سونے کی آنکھوٹیاں لے آڑا۔

پولیس کے مطابق ایک ملزم نوجوان زینت جیولری شاپ میں داخل ہوا دو انگوٹیاں پسندکرنے کے بعد اس کی رسید بنانے کا دوکاندار کو کہا اور جونہ دوکانداررسیدبنانے لگا تو ملزم نے مرچوں سے بھرا لفافہ دوکاندار کی آنکھوں میں ڈال کر تیرا قیمتی انگوٹیاں لیکر فرار ہوگیا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کے بعد ملزمان کی گرفتار کے لیے چھاپے مارنا شروع کردئے ہیں ۔ صراف اویس بخش کی رپورٹ پر تھانہ نوشہرہ کینٹ میں مقدمہ درج کرلیا۔انجمن تاجران نوشہرہ کینٹ نے صراف کو لوٹنے کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے ۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نوشہرہ سے پولیس کی آضافی نفری بازار میں صرافہ مارکیٹوں میں تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button