خیبر پختونخوا

سیکرٹریٹ بس ڈرائیورز کو سیکورٹی سے متعلق ہدایات جاری

پشاور میں سیکرٹریٹ ملازمین کے بس میں ہونے والے دھماکے کے بعد پولس نے مختلف اضلاع سے سرکاری ملازمین کو پشاور لانے والی بسوں کے ڈرائیورز اور اڈہ مینجرز کو سیکورٹی سے متعلق ہدایات جاری کی ہیں۔ پولیس کے مطابق ملاکنڈ، مردان، صوابی، چارسدہ اور دیگر اضلاع سے قریبا تیس بس روزانہ صبح ان سرکاری ملازمین کو لے کر پشاور آتی ہیں جبکہ شام کو چھٹی ہونے کے بعد انہیں واپس اپنے علاقوں میں چھوڑنے جاتی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیورز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بس کو خالی نہ چھوڑے اور ساتھ میں ہدایت بھی کی ہے کہ انجان سواریوں کو بس میں نہ بٹھائے اور اگر ضروری بٹھانا ہوا تو اس کی اچھی طرح تلاشی لینی چاہئے۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیکورٹی چیک پر اچھی طرح سمجھانے کے لئے پیر کو ان ڈرائیورز کا اجلاس بھی بلایا گیا ہے۔

دوسری جانب پشاور میں چالیس بس سٹینڈ منیجران سے ایس ایس پی اپریشن عباس مجید مروت نے ملاقات کی ہے اور ان کو اپنے اڈوں میں واک تھرو گیٹس، کیمرے اور مسافر رجسٹریشن ریکارڈ رکھنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button