خیبر پختونخوا

پختونخوا حکومت کا سیاحتی پالیسی اعلان میں سیاحت کوصنعت کا درجہ دینے کا فیصلہ

ملک کی تاریخ میں پہلی بار خیبرپختونخوا حکومت نے سیاحت کوصنعت کا درجہ دینے کا فیصلہ کیاہے اس حوالے سے نئی سیاحتی پالیسی تیارکر لی گئی ہے جس کااعلان کل تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نےچھانگا گلی میں کیا۔  نئی پالیسی میں سیاحت کوصنعت کا درجہ دینے اور آئندہ چندبرسوں میں سیاحت میں سرمایہ کاری کو50 ارب روپے تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے سیاحت کے فروغ کیلئے حکومت کاکردارمعاون کی حد تک محدود رہے گا۔ نئی پالیسی میں سیاحتی مقامات کی تزئین وآرائش پرخصوصی توجہ دی جائے گی جبکہ سیاحوں تمام بنیادی سہولیا ت کی فراہمی پرخصوصی توجہ دی جائے گی۔

چئیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اگر قبائلی علاقوں کو پختونخوا میں ضم کیا گیا تو وہاں کے سیاحتی مقامات کو خصوصی توجہ دی جائے گی اور ان مقامات کو بھی سیاحوں کے لئے موذوں بنایا جائے گا۔ اس موقع پر عمران خان نے پختونخوا میں تین بڑے پارک بنانے کا اعلان بھی کیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button