خیبر پختونخوا

پختوںخوا حکومت کا چترال میں “صحت سہولت پروگرام ” کا آغاز

خیبرپختونخوا حکومت نے چترال کے ناداراور مستحق لوگوں کو علاج معالجے کی مفت سہولت کی فراہمی کےلئے “صحت سہولت پروگرام”کے نام سے ایک ہیلتھ انشورنس سکیم کا آغاز کیا ہے۔ اس سکیم کے تحت مستحق لوگوں اور گھرانوں کو ہیلتھ کارڈ جاری کئے جائیں گے جس کے زریعے وہ مختلف ہسپتالوں سے ایک سال تک پچیس ہزار روپے کی علاج معالجے کی مفت سہولت حاصل کرسکیں گے۔ ابتدائی طور پر یہ سکیم ضلع مردان، ملاکنڈ ،چترال اور کوہاٹ میں شروع کیا جارہاہے جسے اگلے مرحلے میں دوسرے اضلاع تک وسعت دی جائے گی۔اس سکیم کے ذریعے نہ صرف مستحق لوگوں کو صحت کی مفت سہولت فراہم ہونگی بلکہ صوبے میں غربت کی شرح میں بھی نمایاں کمی لائی جا سکے گی۔

اس سکیم میں ان گھرانوں کو شامل کیا گیا ہے جن کی رجسٹریشن پہلے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ہوئی ہے۔ صوبائی حکومت نے اس سکیم کے لئے ایک ار چالیس کروڑ روپے مختص کئے ہیں جو کہ جرمن بینک ایف ڈبلیو کے تعاون سے چلایا جارہا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button