خیبر پختونخوا

ارباب اکبرحیات سپرد خاک ‘ جنازے میں گورنرسمیت سیاسی شخصیات کی شرکت

مسلم لیگ ن کے رکن خیبر پختونخوا سمبلی ارباب اکبرحیات کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ، جنازے میں گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا ‘ وزیراعظم کے مشیر امیر مقام اور اے این پی کے سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین سمیت دیگر سیاسی شخصیات اور اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔
پی کے 8سے ن لیگ کے منتخب واحد رکن صوبائی ارباب اکبر حیات خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے ۔ ان کا تعلق پشاور کے نواحی علاقے شاعالم داود زئی سے تھا۔ ارباب اکبر حیات نے تین مرتبہ عام انتخابات میں حصہ لیا اور مئی2013 ءکے عام انتخابات میں ارباب اکبر حیات نے مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر پی کے 8سے کامیابی حاصل کی ۔ 22دسمبر 2015ءکو خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سپیکر کے انتخاب میں بھی اکبر حیات مہرتاج روغانی کے مقابلے میں امیدوار تھے۔انہوںنے صوبے کی مفادات کےلئے مسلم لیگ کی مرکزی حکومت کی متعدد بار مخالفت کی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button