خیبر پختونخوا

ویمن انٹر ڈسٹرکٹ گیمز کوہاٹ ریجن کاآغاز

خیبرپختونخوا انڈر23 گیمز کے سلسلے میں خواتین کے انٹر ڈسٹرکٹ مقابلے کوہاٹ ریجن میں پروقار اور رنگا رنگ تقریبات میں شروع ہوگئے جس میں ڈسٹرکٹ کرک، ہنگواور کوہاٹ کی پانچ سو سے زائد کھلاڑی شرکت کررہی ہیں ۔ان مقابلوں کا باضابطہ افتتاح ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ظاہر شاہ مہمند نے کیا ، گیمز میں کرک، ہنگو اور کوہاٹ ڈسٹرکٹ کی پانچ سو سے زائد خواتین کھلاڑی 13 مختلف گیمز میں کررہی ہیں ۔تقریب میں مارچ پاسٹ،کلچر شو ،پی ٹی شو اور مارشل آرٹ کا شاندار مظاہرہ پیش کرکے تماشائیوں سے داد وصول کی ، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس رشیدہ غزنوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے تاریخ میں پہلی مرتبہ میگا ایونٹ ”کھلاڑی ہو تو ثابت کرو“ کے نام سے خیبرپختونخواانڈر23 گیمز کا آغاز کردیا ہے جس کا پہلا مرحلہ تمام ڈویژن میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کے انٹر ڈسٹرکٹ مقابلے کامیابی کے ساتھ منعقد کئے جارہے ہیں ۔ جن میں ایھتلیٹکس،جوڈو، ہاکی ، بیڈمنٹن ، ٹیبل ٹینس، نٹ بال، باسکٹ بال، ووشو،بیس بال، تائیکوانڈو،والی بال،،سکواش اور کرکٹ کے ایونٹس شامل ہیں ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button