خیبر پختونخوا

جامعہ پشاور میں دو روزہ خواتین کی دستکاری نمائش شروع

پشاور یونیورسٹی میں دو روزہ خواتین ہنر مندوں کی دستکاری نمائش شروع ہوگئی ہے ،جس کا مقصد علاقائی دستکاریوں اور کپڑے کی صنعت کو پشاور کی سطح پر روشناس کرانا ہے ، نمائش کا افتتاح خیبر پختونخواا سمبلی کی ڈپٹی سپیکر ڈاکٹر مہر تاج روغانی نے کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پشاور میں اس قسم کی ثقافتی اور صنعتی سرگرمیوں سے علاقائی گھریلو خواتین کی حوصلہ افزائی ہوسکے گی جس سے گھریلو خواتین کوتشہیر کے ساتھ ساتھ مناسب منافع اوراشیاءکی مانگ کا پتہ چلے گا ۔اس موقع پر انہوں نے سماجی کارکن اور نمائش کی منتظم اعلیٰ انیسہ شاہ کی تعریف کی اور پاک یو ایس المنائی نیٹ ورک کی جانب سے نمائش کی انعقاد میں تعاون کا خیر مقدم کیا پیوٹا ہال میں جاری نمائش میں طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کرکے خواتین ہنرمندوں کی حوصلہ افزائی کی نمائش میںایک درجن سے زائد سٹالز لگائے گئے ہیں جس میں سوات کے علاقے اسلام پور کی مشہور چادر کے ساتھ ساتھ کپڑے بھی نمائش میں شرکت کرنے والوں کی توجہ کا مرکز بنی رہی ۔نمائش میں دستی جیولری ، دستی پرس اور فارمک ڈیکوریشن کے ساتھ ساتھ اونی اشیاءکو بھی رکھا گیا ہے نمائش آج بھیءجاری رہے گی ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button