خیبر پختونخوا

لکی مروت: ایس ڈی پی او کفایت حسین نے خودکشی کرلی

ایس ڈی پی او سرائے نورنگ کفایت حسین نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا

تفصیلات کے مطابق کل شام ایس ڈی پی او سرائے نورنگ کفایت حسین اپنے بنگلے میں موجود تھے اس دوران اردلی نے فائرنگ کی آواز سنی وہ جیسے ہی ایس ڈی پی او کے کمرے پہنچا تو ایس ڈی پی او خون میں لت پت پڑے تھے۔ انہوں نے بھاگ کر سیکورٹی گارڈز کو اطلاع دی اور ایس ڈی پی اوکو زخمی حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سرائے نورنگ منتقل کردیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی بنوں رینج حافظ محمد طاہر ،ڈی پی او لکی مروت سید علی اکبر شاہ ‘ ڈپٹی کمشنر لکی مروت محمد بختیار خان‘ اسسٹنٹ کمشنر سرائے نورنگ یاسر قیوم خٹک اور دیگر حکام ہسپتال پہنچ گئے ،پولیس نے ایس ڈی پی او کفایت حسین کے اردلی اورسرکاری گاڈز کو تحویل میں لے لیا ہے۔ایس ڈی پی اوکفایت حسین کاتعلق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑپورکے علاقے خوش راناسے ہے.

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button