خیبر پختونخوا

پشاور: سیکرٹریٹ ملازمین کے بس میں دھماکہ، 7 افراد جاں بحق متعدد زخمی

پشاور میں نوتھیہ کے قریب سیکریٹریٹ ملازمین  کو لے جانے والی بس میں دھماکے کے نیتجے میں 15 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ مزید زخمیوں کو نکالنے کیلئے امدادی کام جاری ہے۔

پشاور میں نوتھیہ کے قریب دہشتگردوں کی جانب سے سیکریٹریٹ ملازمین کی بس کو نشانہ بنایا گیا۔ ملازمین کی بس صوابی اور مردان سے ملازمین کو لیکر آ رہی تھی کہ راستے میں دھماکا ہو گیا۔ دھماکے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں منتقل کرنا شروع کر دیا گیا ہے۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی اور زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ دھماکے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد خون کا عطیہ دینے کیلئے بھی پہنچ گئی ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکا خیز مواد بس میں نصب کیا گیا تھا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی پشاور میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو زخمیوں کی مکمل دیکھ بھال اور علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ ان کا مزید کہنا تھا معصوم شہریوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔ پختونخوا کے عوام نے دہشت گردی کا جرات اور جوانمردی سے مقابلہ کیا ہے ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button