خیبر پختونخوا

پشتہ خرہ پولیس موبائل پر حملے میں ملوث ملزم گرفتار

پشاور (ٹی این این)کاﺅنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پشاورنے بورڈ چوک میںایک کارروائی کے دوران پولیس پرحملوں میں ملوث افغان باشندہ کوگرفتار کرلیاہے جسے تفتیش کےلئے نامعلوم مقام پر منتقل کیاگیاہے ۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم حمیداللہ عرف حمزاللہ ولد عبداللہ ساکن جلال آباد گزشتہ سال ستمبر میں پشتخرہ پولیس موبائل پر حملے میں ملوث تھا۔ حملہ میں ایک کانسٹیبل اجمل خان شہید جبکہ اے ایس آئی سید جمال شاہ ، ہیڈکانسٹیبل طاہر اور کانسٹیبل شہزاد شدید زخمی ہوگئے تھے۔ملزم کو منگل کے روز سپیشل پولیس یونٹ پشاور نے خفیہ ادارے کی اطلاع پر بورڈ بس سٹاپ پشاورسے گرفتار کرکے تفتیش کےلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button