خیبر پختونخوا

وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا پشاورہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کےلئے گرانٹ کااعلان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے پشاورہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے لئے ایک کروڑ روپے گرانٹ دینے کااعلان کیااوروکلاءبرادری کو درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ۔ وزیراعلیٰ کا کہناتھاکہ اگرموجود نظام میں تبدیل نہ کیا تو آئندہ 50سال تک حالات جوں کے توں رہیں گے لہٰذاضروری ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے جواصلاحاتی ایجنڈا شروع کیاہے اسے منطقی انجام تک پہنچایاجائے عوام تھانہ , پٹوار, ہسپتال اورتعلیم کے شعبوں میں آئندہ 2سالوں میں واضح تبدیلی محسوس کریں گے جوپی ٹی آئی کے منشورکاحصہ ہے ۔ گزشتہ ادوار میں کوئی بھی سیاسی جماعت یکے بعددیگرے اسی بناءدوبارہ اقتدار میں نہیں آسکی کیونکہ وہ اپنے منشورپرعمل نہیں کرپائی مگرپاکستان تحریک ا نصاف کی حکومت اپنے ایجنڈے پر100فیصد گامزن ہے اوراسی بنیادپر یہ جماعت دوبارہ بھی اقتدار میں آئے گی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کے روز پشاورہائی کورٹ بار کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا نے پشاورہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے لئے ایک کروڑ روپے گرانٹ دینے کااعلان کیااوروکلاءبرادری کو درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button