خیبر پختونخوا

بونیر سے کالعدم تنظیم کے دو اہم شدت پسند گرفتار

بونیر پولیس نے کینگر لی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو مبینہ شدت پسندوں کو گرفتار کرلیا ہے ،صوبائی حکومت نے دہشتگردووں کی سر کی قیمت دس دس لاکھ روپے مقرر کی تھی ۔
ڈی پی او بونیر کے مطابق بونیر پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 2009میں دیر پولیس پر حملوں میں ملوث دو شدت پسندوںباچا حسین اور فرمان کو گرفتار کیا گیاہے ، گرفتار عسکریت پسند2009ءمیں دیر میں پولیس سٹیشن پر حملے میں مطلوب تھے جس میں کئی پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے، صوبائی حکومت نے دونوں دہشتگردوں کی سر کی قیمت10،10لاکھ روپے مقرر کی تھی، ملزمان کا تعلق دیر سے ہے ،گرفتار افراد کو مزید تفتیش کےلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیاہے ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button