خیبر پختونخوا

پشاور میں بارش کے باعث مکانات منہدم ہونے سے 4 افراد جاں بحق

منگل کو پشاور کے نواحی علاقوں میں بارش کی وجہ سے دو مکانات کے منہدم ہونے سے تین خواتین سمیت چار افراد جاں بحق ہوئے۔

ریسکیو زرائع کا کہنا ہے کہ ایک گھر ریگی ماڈل ٹاؤن میں مسلسل بارش کی وجہ سے منہدم ہوا جس کے نتیجے میں عمرخان ،ان کی اہلیہ اور بیٹی موقع پر دم توڑ گئیں جبکہ دوسرا گھر چارسدہ روڈ پر واقع سعید آباد کے علاقے میں زمین بوس ہوا جس کے نتیجے میں اٹھارہ سالہ خالد اور اسکی بائیس سالہ بہن ارسی گلہ جان کی بازی ہار گئے۔ دوسری جانب پیر کو خیبر ایجنسی کے تحصیل باڑۃ میں بھی مکان کی چھت گرنے سے پانچ جبکہ جمرود میں بھی اسی طرح کے واقعے میں ایک فرد جان سے گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button