خیبر پختونخوا

پختونخوا حکومت کا بنیادی تعلیم عام کرنے کیلئے گھر گھر سروے

پختونخواہ حکومت نے بنیادی تعلیم عام کرنے کیلئے گھر گھر سروے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ سروے صوبے کے تمام اضلاع میں کی جائے گی جس سے حکومت کو سکول جانے والے بچوں کی صحیح تعداد کا اندازہ ہوگا جو کہ تعلیمی منصوبہ بندی کے لئے کارآمد ثابت ہوگا۔ محکمہ تعلیم کے مطابق مجوزہ سروے رواں سال کے آخر تک مکمل ہوجائے گی جس کا مقصد سکول میں بچوں کی سو فیصد داخلے کو یقینی بنانا ہے۔ سروے پر بائیس کروڑ روپے لاگت کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button