خیبر پختونخوا
ڈی آئی خان میں خواتین مقابلوں کا آغاز

انٹر دسٹرکٹ انڈر 22 گیمز میں ڈی آئی خان اور ٹانک خواتین کے مقابلے ڈی آئی خان میں شروع ہوگئے ہیں۔ اتوار کو ان مقابلوں کا افتتاح ضلعی ناظم نوابزادہ عزیزاللہ خان علیزئی نے کیا۔ اس موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں بچوں نے خاکے اور نظم پیش کئے . ان تیرہ مقابلوں میں دونوں اضلاع کے تین سو چالیس خواتین کھلاڑی شرکت کر رہی ہیں ۔ اتوار کو بیڈ منٹن، ٹیبل ٹینس اور والی بال کے ابتدائی مقابلوں میں ڈی آئی خان فتح یاب ہوا ہے۔