خیبر پختونخوا

بنوں میں ہنرمندان آرٹ سوسائٹی کا قیام

صوبائی حکومت کے “ثقافت کے امین” پروگرام سے محروم رہنے والے بنوں کے فنکاروں نے اپنے حقوق سمیت دیگر مطالبات کی بجا آوری کے لئے ہنرمندان آرٹ سوسائٹی کا قیام عمل میں لایا ہے۔ اس سے قبل یہ ہنرمند صوبائی حکومت سے ہنر مند افراد کو انکے کے خدمات کے اعتراف میں دئے جانے والے ماہانا وظیفے میں بے قاعدگیوں کا ڈنڈورہ پھیٹتے رہے لیکن کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔ تنیظیم کے دفتر پر ہنرمند افراد کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں بھاری تعداد میں علاقے کے ہنرمندوں نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں کابینہ تشکیل دینے کے بعد درپیش مسائل پر بھی نظر ڈالی گئی اور ان مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ بنوں کے ساتھ ٹی وی اور ریڈیو حکام کی امتیازی سلوک کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اس موقع پر میوزک ڈائریکٹر دل محمد نیازی موسیقار احمد فراز اور گلوکار فلک ناز خان، فریداللہ و دیگر کا کہنا تھا کہ بنوں کو موسیقی کے حوالے سے ایک تاریخی حیثیت حاصل ہے جو کہ اس علاقے کی شناخت بھی ہے لیکن موجودہ حکومت نے بلکل نظر کردیا ہے۔

اس موقع پر ہنرمندان آرٹ سوسائٹی کا کہنا تھا کہ آئندہ وقتوں میں اپنے حقوق کے لئے سڑکوں پر آئنگے اور اس مد میں اپنے مداحوں کی بھی مدد حاصل کرینگے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button