خیبر پختونخوا

گورنر خیبرپختونخوا کا اورکزئی میں جاں بحق افراد کے لئے تین تین لاکھ روپے کا اعلان

گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے اورکزئی کان حادثے میں جان بحق ہونے والے افراد کے لئے تین تین لاکھ جبکہ زخمیوں کے لئے ایک ایک لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔

گورنر نے اتوار کو خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کرتے ہوئے گرزجانے والوں کے لئے دعا بھی کی۔ ہسپتال میں ٹی این این سے باتیں کرتے ہوئے گورنر اقبال ظفر جھگڑا کا کہنا تھا کہ یہ ایک حادثہ تھا اور حکومت کی کوشش رہی ہے کہ عوام کو ہر ممکن تحفظ مہیا کرے۔ انہوں نے ہسپتال عملے کو ہدایت کی زخمیوں کے علاج میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہئے۔

اس موقع پر ٹی این این کے نمائندہ انورز شاہ اورکزئی نے جب گورنر سے قبائلی علاقوں سے بے گھر افراد کی واپسی کے بارے میں تو ان کا جواب تھا کہ نومبر تک انشاللہ تمام قبائلی متاثرین اپنے علاقوں کو لوٹا دیے جائینگے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button