کرک کو پنجاب سے ملانی والی 65 کلومیٹر سڑک کا افتتاح

ریاض خٹک
کرک کو میانوانی سے جوڑنی والی سڑک کا افتتاح پیر کو خیبرپختونخوا کے وزیر اعلٰی کے مشیر ملک قاسم خان خٹک نے کیا۔ کرک انڈس ائی وے سے میانوالی تک اس روڈ سے متعلق یونین کونسل ناظمین سکندر اعظم اور شاکراللہ کا کہنا تھا کہ امبیری گاؤں سے لیکر رہ تنگ تک جو روڈ تعمیر کی گئی ہے اس سے لگ بگ ایک ہزار لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہونگے اور ارد گرد کے علاقوں کو بھی فائدہ ہوگا۔ اس روڈ سے کرک اور پنجاب کے بیچ فاصلہ گٹ جائےگا۔ اس روڈ سے متعلق خیبر پختونخوا ہائی وے اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر عدنان نے ٹی این این کو بتایا “ یہ سڑک پینسٹھ کلومیٹر لمبی ہے جس میں پینتیس کلومیٹر کرک کے اندر جب کہ تیس کلومیٹر لکی مروت میں تعمیر کیا جائے گا۔ سات سو نواسی ملین روپے لاگت آئیگی اس منصوبے پر۔ ” کرک کے عوام نے اس ترقیاتی منصوبے کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سڑک کی تعمیر سے ان کے سفر میں بہتری ائیگی اور سفر میں سہولت بھی ہوگی۔