خیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا اور فاٹا میں بارشوں نے 36 افراد کی جان لے لی

خیبرپختونخوا، بلوچستان اور فاٹا سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں اب تک بارش کی وجہ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی چھتیس بتائی جاتی ہے  جبکہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اب تک ملک بھر میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 31 افراد  کے جانبحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔
این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصان سے متعلق اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں،جس کے مطابق جمعہ کو شروع ہونے والے بارشوں کے سلسلے سے بلوچستان، خیبرپختونخواہ اور فاٹا میں شہریوں کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ایف ڈی ایم اے کے مطابق اب تک بارش اور سیلاب کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات اورکزئی ایجنسی میں واقع ہوئی ہیں جہاں کوئلے کی کان گرنے سے نو افراد جان سے گئے ہیں اس کے علاوہ خیبرایجنسی میں چار، باجوڑ اور مہمند ایجنسی میں ایک ایک جبکہ ایف آر بنوں میں شمالی وزیرستان کے متاثرین کا گھر منہدم ہونے سے دو بچے بھی بارشوں کی نظر ہوگئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق ملاکنڈ اور ٹانک میں ایک ایک جبکہ بنوں میں دو افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔اسی طرح بلوچستان میں بھی چار دن سے ہونے والے بارشوں کے سلسلے میں پندرہ افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ این ڈی ایم اے کے مطابق پچاس گھر بارش کی وجہ سے منہدم ہوگئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں یہ سلسلہ کل تک رکنے کا امکان ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button