خیبر پختونخوا

مردان: گھر کی چت گِرنے سے دو افراد جاں بحق، پانچ زخمی

مردان کے علاقے ہاتھیان میں گھر کی چت گِرنے سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ پانچ مزید زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ہفتے کی شب ہاتھیان کے گاؤں عبدالرحمٰن میں مکان کی چت بارش کی وجہ سے منہدم ہوئی جس کے نتیجے میں 2 افراد کی موت واقع ہوئی جب کہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال لے جایا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا اور قبائلی علاقوں میں گزشتہ تین دن سے جاری بارشوں کے سلسلے میں کئی افراد جان سے گئے ہیں۔ ہفتے کو مختلف واقعات میں چھ افراد جاں بحق جبکہ سترہ سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ ان افراد میں تین وہ لوگ شامل ہیں جو خیبر ایجنسی کے تحصیل باڑہ میں شدید بارش کی وجہ سے مکان کی چت گرنے سے دم توڑ گئے تھے۔ پورے صوبے اور قبائلی علاقوں میں شدید بارشوں کی وجہ سے کئی کچے مکان منہدم ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

pesh-rain

دوسری جانب پی ڈیم اے اور این ڈی ایم اے نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور قبائلی ایجنسیوں کے پولیٹیکل ایجنٹس کو سیلاب کے لئے ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے چوکننا رہنے کی ہدایت کی ہے۔ ان حکام کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے پہلے سے فنڈز بھی جاری کئے گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ کل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ اب تک سب سے زیادہ بارش سوات کے علاقے مالم جبہ میں 73 ملی لیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button