خیبر پختونخوا

لکی مروت میں پبلک ٹرانسپورٹروں کی لوٹ مار عروج پر

تیل کی قیمتوں میں واضح کمی کے باوجود لکی مروت میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہیں کی جاسکی، عوامی حلقوں کا کہناہے کہ عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی تیل کی قیمتیں کئی گنا کم ہوئیں لیکن پبلک ٹرانسپورٹر اب بھی مسافروں سے من مانے کرایے وصول کررہے ہیںجس کے باعث عوام میں تشویش پائی جاتی ہے۔ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کےلئے کرایوں میں کمی کو یقینی بنانے کےلئے اقدمات اٹھائے جائے اور ضلع انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر کرایوں کی چیکنگ کو یقینی بنائے ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button