خیبر پختونخوا

بارشوں کا سلسلہ اتوار تک جاری رہنے کا امکان: محکمہ موسمیات

 

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا اور قبائلی علاقوں میں کل تک بارش برسنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اس کے علاوہ سوات دیر بونیر چترال و دیگر بالائی اضلاع میں موسلادھار بارش کے ساتھ ساتھ برفباری کی بھی پیشنگوئی کی گئی ہے جس سے ان علاقوں میں سیلاب کی سی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے دو دن قبل پختونخواہ اور قبائلی علاقوں میں بارشوں کے تسلسل کی وجہ سے سیلاب کی پیشنگوئی کی تھی جس کے تحت قدرتی آفات سے نمٹنے والے تمام ادارے و حکام چوکننے ہوگئے ہیں اور کنٹرول سنٹرز کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے جہاں ڈیوٹی پر مامور افراد چوبیس گھنٹے اطلاعات بھیجتے اور موصول کرتے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button